شائقین کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اس کھیل کے دو بڑے روایتی حریفوں پاکستان اور انڈیا کے مابین میچ کا بیتابی سے انتظار کر رہے ہیں جو کہ ہفتہ کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف 55 رنز سے جیت کر میگا ایونٹ میں اپنے سفر کا آغاز کامیابی سے کیا لیکن ٹورنامنٹ میں فیورٹ قرار دی جانے والی انڈیای ٹیم اپنے پہلے امتحان میں نیوزی
لینڈ کے خلاف بری طرح ناکام ہوئی۔
پاکستان اور انڈیا کا میچ دھرم شالہ میں ہونا تھا لیکن سکیورٹی خدشات کی بنا پر اس کا مقام تبدیل کر دیا گیا۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے ہزاروں شائقین میں دونوں ملکوں کی بعض معروف سیاسی، سماجی اور شعبہ فن سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود ہوں گی۔
یہ دنیا کا دوسرا اور انڈیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔